محکمہ صحت میں 604 بھرتیوں کو منظوری

   

حیدرآباد۔حکومت نے جی ایچ ایم سی حدود میں کورونا کے پھیلنے کا جائزہ لے کر محکمہ صحت میں 604 نئی جائیدادوں کی منظوری دی ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ فینانس کے اسپیشل سکریٹری رونالڈ روس نے جی او 902 جاری کیا ہے ۔ منظورہ جائیدادوں میں میڈیکل آفیسرس ‘ اسٹاف نرس کے علاوہ دیگر جائیدادیں شامل ہیں ۔ یہ جائیدادیں کنٹراکٹ اور اوٹ سورسنگ کی اساس پر ایک سال کیلئے بھرتی کئے جائیں گے ۔