ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حکومت کو سفارش 400 جائیدادیں مخلوعہ
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے محکمہ فائر میں بہت جلد خاتون فائر فائیٹرس دستیاب ہوجائیں گی۔ خاتون عملہ کے تقررات کیلئے محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے حکومت کو تجاویز روانہ کردی ہے۔ حکومت کی جانب سے منظوری حاصل ہوتے ہی خاتون عملہ کے تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ فی الحال فائیر سیفٹی ڈپارٹمنٹ میں تقریباً 400 مخلوعہ جائیدادیں ہیں۔ خاتون فائر فائیٹرس کے تقررات کیلئے حکومت سے گرین سگنل ملتاہے تو ان مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔ عہدیداروں کا کہنا ہیکہ اپنے فرائض کی مشکلات کو برداشت کرنے والی جسمانی طور پر تندرست اور ذہنی طور پر تیار رہنے والی خواتین محکمہ فائر میں خدمات انجام دے سکتی ہیں۔ متحدہ آندھراپردیش سے اب تک اس ڈپارٹمنٹ میں خاتون عملہ نہیں ہے۔ اگر حکومت منظوری دیتی ہے تو تلنگانہ میں پہلی ویمن فائر بریگیڈ تشکیل دی جائے گی۔ اس وقت ٹاملناڈو، کیرالا، دہلی اور مہاراشٹرا میں ویمن فائر بریگیڈس خدمات انجام دے ر ہی ہیں اور ان کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔2