محکمہ موسمیات نے بھی شوال کے چاند کی پیش قیاسی کردی

   

اسلام آباد ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چہارشنبہ 12مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، شوال کا چاند 12 مئی کی رات 12 بجکر01 منٹ پر نمودار ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کاامکان نہ ہونے کے برابر ہے، 12مئی کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہوگا جبکہ اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے، عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔