محکمہ ڈاک کا امتحان تمام علاقائی زبانوں میں ہوگا:پرساد

   

نئی دہلی ۔ 16 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ محکمہ ڈاک کے گذشتہ 14 جولائی کوہوئے امتحان کو رد کردیا گیا ہے اور اب یہ امتحان تمام علاقائی زبانوں میں لیا جائیگاجس کے بعد ایوان میں اپوزیشن لیڈروں کے ہنگامے کی وجہ سے پیدا تعطل ختم ہوگیا۔یہ امتحان صرف انگریزی اور ہندی میں منعقد کیا گیا تھا جس کی انا ڈی ایم کے، ڈی ایم کے ، بائیں بازو، کانگریس او رترنمول کانگریس وغیرہ جماعتوں کے اراکین نے سخت مخالفت کرتے ہوئے کل ایوان میں ہنگامہ کیا تھا۔