مخالف سی اے اے احتجاج۔ شہریت قانون کی حمایت کرنے پر اجمیر درگاہ کے دیوان کا علامتی پتلا نذرآتش۔ ویڈیو

,

   

اجمیر۔شہریت ترمیمی ایکٹ کی تائید کرنے کے بعداجمیرکے درگاہ دیوان زین العابدین علی خان کا اب درگاہ کی انجمن خادمین کی مخالفت کا سامنا کررہے ہیں۔

مذکورہ خادمین نے سینکڑوں دیگر حامیوں کے ہمراہ سی اے اے اور زین العابدین علی خان کے خلاف اجمیر میں مارچ نکالا اور اجمیر کے دیوان کا علامتی پتلا بھی نذرآتش کیاہے

YouTube video

قبل ازیں اجمیردرگاہ کے دیوان نے مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے نئے شہریت قانون کا خیر مقدم کیاتھا۔

زین العابدین علی خان نے کہاکہ تھا کہ نئے ترمیمی ایکٹ سے پڑوسی ممالک میں مظالم کاشکار اقلیتی طبقات کو راحت ملے گی اورزوردیاتھا کہ اس سے ہندوستان میں رہنے والے اقلیتی طبقات کو ڈرنے او رگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔تاہم ان کے تبصرے کی وجہہ سے اجمیر درگارہ کے خادمین غصہ کی لہر ہے۔

دیگر مظاہرین کے ساتھ وہ اجمیر میں بھاری تعداد میں اکٹھا ہوئے اور سی اے اے کے ساتھ دیوان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین نے زین العابدین علی خان کا علامتی پتلا نذر آتش کیا اور ان پر مسلمانوں کو شہریت بل کے متعلق گمراہ کرنے کا موردالزام بھی ٹہرایا ہے۔

میڈیاسے بات چیت کے دوران ایک احتجاجی خادم نے کہاکہ سرور چشتی نے کہاکہ ”اس ایکٹ کو منسوخ کیاجانا چاہئے کیونکہ ہندوستانی دستور کی تجویز پر یہ حملہ ہے“۔

رواں ماہ میں پارلیمنٹ کے اندر متنازعہ قانون کی منظوری کے بعد سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے‘ جس میں مظاہرین سی اے اے سے دستبرداری کی مانگ کی ہے۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ حکومت مذہبی خطوط پر پناہ گزینوں کو شہریت دینے کاکام کررہی ہے۔

ملک بھر کے بڑے شہروں میں خاص طور پر اترپردیش‘ مغربی بنگال‘ دہلی‘ آسام میں سی اے اے کے خلاف بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

ملک کے مختلف مقامات میں احتجاجی مظاہروں پر روک لگانے کے لئے مقامی پولیس کی جانب سے دفعہ 144کا نفاذ عمل میں لایاہے