مخالف مسلم نعرے۔ گرفتاری کے ایک روز بعد اشونی اپادھیائے کو ملی ضمانت

,

   

نئی دہلی۔چہارشنبہ کے روز دہلی کی ایک عدالت نے بی جے پی کے سابق ترجمان اشونی اپادھیائے کو ضمانت دی جس جو جنتر منر پر احتجاج کے دوران مبینہ فرقہ وارانہ نعروں کے ضمن میں گرفتار کیاگیاتھا۔ میٹروپولٹین مجسٹریٹ ادبھاؤ کمار جین نے 50,000کے مچلکے پر پیشے سے وکیل اپادھیائے کی ضمانت منظور کی ہے۔

ایک عدالت نے ایک روز قبل ہی مذکورہ ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیجا تھا اسی عدالت نے درخواست ضمانت کو زیر التواء کے طور پر تسلیم کیاہے۔

ایک ویڈیو میں دیکھا گیاہے کہ جنتر منتر پر ایک احتجاج کے دوران مخالف مسلم نعرے بازی کی جارہی ہے جس کو سوشیل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائیرل بھی گیا‘ اسی کے پیش نظر پیر کے روز اسی ضمن میں دہلی پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا۔

اتوار کے روز جنتر منتر پر ’بھارت جوڑو اندولن“ کے انعقاد میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی تھی۔ شپرا سریواستو میڈیا انچارج بھارت جوڑو اندولن نے کہاتھا کہ اپادھیائے کی قیادت میں احتجاج کا انعقاد عمل میں آیاتھا۔

تاہم انہوں نے مخالف مسلم نعرے لگانے والوں سے اپنا اظہار لاتعلقی کیاتھا۔

اپادھیائے نے بھی مخالف مسلم نعروں کے واقعہ میں شامل ہونے سے انکار کیاہے۔

جنتر منتر پر ایک احتجاج کے دوران لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکاؤ اوردھمکی آمیز نعرے بازی کرتے ہوئے مذکورہ ویڈیو میں دیکھا گیاہے۔