مختار انصاری کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ سے ملی ضمانت

   

طویل عرصے کے بعد مئو کے رکن اسمبلی مختار انصاری کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ منگل کو ایڈیشنل سیشن جج آئی رام سدھ سنگھ کی عدالت نے مختار انصاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی۔ایڈووکیٹ لیاقت علی نے بتایا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر دفعہ 436-A کے تحت غازی پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی اے ڈی جے فرسٹ کورٹ میں درخواست دی گئی۔ جیل میں قید رکن اسمبلی نے عدالت کو ایک درخواست لکھی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گینگسٹر ایکٹ میں زیادہ سے زیادہ 10 سال کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ مختار انصاری 25 اکتوبر 2005 سے جیل میں ہیں اور جیل میں رہتے ہوئے 12 سال اور 8 ماہ مکمل کر چکے ہیں۔