لکھنؤ: 7 جولائی (یو این آئی) لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) مافیا ڈان مختار انصاری کی رہائش گاہ کی زمین پر پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت بنائے گئے 72 ای ڈبلیو ایس فلیٹوں کی رجسٹریشن شروع کرے گی۔لکھنؤ کے ڈالی باغ علاقے میں ایک اہم مقام پر یہ زمین مختار انصاری اور ان کے خاندان کی تھی، لیکن اسے مسمار کر دیا گیا اور یہ علاقہ غربیوں کے لئے ای ڈبلیو ایس (معاشی طور پر کمزور طبقے کے ) فلیٹس بنانے کے لیے دے دیا گیا۔