مختار انصاری کے بیٹے عباس کی ضمانت عرضی مسترد

   

لکھنو : یوپی کے قدآور لیڈر مختار انصاری کے ایم ایل اے بیٹے عباس انصاری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ایم پی۔ایم ایل اے کی خصوصی سیشن عدالت نے گزشتہ روز مسترد کر دی۔ مختارانصاری کے بیٹے عباس انصاری پر الزام ہے کہ انہوں نے بغیر اطلاع دئے سال 2012 میں لکھنو سے جاری ہونے والے اسلحہ لائسنس کو دہلی کے پتے پر منتقل کرا لیا۔رپورٹ کے مطابق خصوصی جج ہربنس نارائن نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزم عباس کے خلاف پہلے سے ہی فوجداری مقدمات درج ہیں اور اسلحہ لائسنس کیس میں وارنٹ گرفتاری بھی 14 جولائی کو جاری کئے گئے ہیں۔