مختلف وجوہات پر دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /22 مئی ( سیاست نیوز ) بیوی اور ساس سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلیا ۔ جبکہ ایک اور واقعہ میں بیوی کے مائیکہ جانے پر شوہر نے خودکشی کرلی ۔ کشائی گوڑہ اور اپل پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 35 سالہ ناگا راجو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ چیرلہ پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کی بیوی رینوکا تین ماہ قبل گھر چھوڑ کر چلے گئی تھی اور راجو پریشان رہتا تھا ۔ جس نے دلبرداشتہ ہوکر 17 مئی کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 56 سالہ یادیا جو این ٹی آر نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھا اور نشہ کی حالت میں اکثر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا ۔ گذشتہ روز اس نے نشہ کی حالت میں بیوی کے ساتھ ساتھ ساس سے بھی جھگڑا کیا اور خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔