مداح کو مائیک مارنے پر پاکستانی گلوکار کی معذرت خواہی

   

اسلام آباد : پاکستانی گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداحوں پر مائیک کھینچ کر مارنے پر خاموشی توڑ دی۔فوٹو ایڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کی اور کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایسا ہوا لیکن یہ پہلا موقع ہے جب میں نے ایسا رویہ اختیار کیا، انہوں نے اس غلطی پر معافی بھی مانگ لی۔انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹیج میرے لیے میری پوری دنیا ہے، اسٹیج پر پرفارم کرتے وقت میں ہمیشہ خود کو مکمل اور زندہ محسوس کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ اسٹیج پر پرفارم کرتے وقت اپنی بیماری، اپنی ٹینشن پریشانی سب بھول جاتا ہوں اور جب میں اپنے مداحوں کیلئے پرفارم کرتا ہوں تو اپنی ہر چیز کو پیچھے چھوڑ دیتا ہوں۔ گلوکار بلال سعید نے میوزک کانسرٹ کے دوران طیش میں آکر اپنا مائیک مداحوں کی طرف کھینچ مارا تھا اور وہ غصے سے شو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔