مدارس فرقہ پرست طاقتوں کا نشانہ یوپی حکومت کا سروے قبول نہیں

   

نئی دہلی : ایک مسلم تنظیم نے حکومت اترپردیش کی جانب سے مدارس کا سروے کرنے کے اقدامات پر اعتراض کیا ہے۔ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے وضاحت کی کہ اُن کا اعتراض مدرسوں کا سروے کرنے کے احکام پر نہیں بلکہ موجودہ صورتحال میں فرقہ پرستانہ ذہنیت پر ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ جس طرح فرقہ پرست قوتوں نے گزشتہ چند سال کے دوران ملک بھر میں نفرت کا ماحول پیدا کردیا ہے اور اِس ضمن میں حکومت جو رول ادا کررہی ہے، اِس کے تناظر میں مسلمان یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ نت نئی پالیسی ان کے وجود کو ختم کرنے کے منصوبہ کا حصہ ہے۔