مدن موہن ترپاٹھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر

   

نئی دہلی: ڈاکٹر مدن موہن ترپاٹھی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ( این آئی ای ایل آئی ٹی ) کے ڈائریکٹر جنرل کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ترپاٹھی نے پیر کو چارج سنبھال لیا ہے ۔ اس سے قبل ڈاکٹر ترپاٹھی دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں پڑھا رہے تھے ۔ وہ وہاں انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل (آئی او اے سی ) کے ڈائریکٹر اور انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس سیل کے کوآرڈینیٹر تھے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1994 میں گاندھی نگر کے انسٹی ٹیوٹ آف پلازما ریسرچ ( آئی پی آر) میں ایک ریسرچ سائنٹسٹ کے طورپرکیا ۔ وہ کئی اوراداروں میں کام کرنے کے بعد موجودہ عہدے پر پہنچے ہیں۔