مدھیہ پردیش: سرکاری دواخانہ میں رکن اسمبلی کی دختر کو زچگی کیلئے 12گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

,

   

شیوپور (ایم پی) ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے ایم قبائیلی رکن اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ ان کی حاملہ دختر کو ضلع ہاسپٹل میں داخلہ کیلئے تقریباً 12 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا جہاں انہیں پیر کے دن زچگی کیلئے شریک کیا گیا تھا۔

ضلع شیوپور کے موضع وجئے پور سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے سیتارام آدی واسی نے الزام عائد کیا کہ دواخانہ کے حکام نے کہا کہ زچگی کیلئے آپریشن کرنا پڑیگا لیکن دواخانہ میں سرجری کرنے والا کوئی خصوصی ڈاکٹر نہیں تھا۔ انکی دختر کو بعدازاں خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس نے ایک لڑکی کو جنم دیا ہے۔