مدھیہ پردیش میں آئی اے ایس افسران کے تبادلے

   

بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت نے کئی انتظامی افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے تحت سینئر افسر بابو سنگھ جامود شہڈول کو ڈویژنل کمشنر بنایا گیا ہے ۔کل دیر رات جاری کردہ حکم نامے کے مطابق گورنر کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار شکلا کو خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے کا پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے ۔ سال 1998 کے انتظامی افسر مکیش چند گپتا کو گورنر کا پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے ۔سال 2006 بیچ کے افسر بابو سنگھ جامود کو شہڈول ڈویژنل کمشنر بنایا گیا ہے اور وندنا ویدیا جو اب تک شہڈول کلکٹر تھیں، کو قبائلی ترقی کا ایڈیشنل کمشنر بنایا گیا ہے ۔سینئر افسر وویک کمار پوروال کو اب پبلک ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا پرنسپل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔