بھوپال : ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کے بڑھتے خطرے کے درمیان مدھیہ پردیش کے لئے یہ ایک راحت بھری خبر ہے کہ ریاست میں مسلسل دوسرے دن کورونا کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ اس درمیان کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد اب بھی پانچ ہے ۔ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج یہاں صحافیوں کو بتایاکہ ریاست میں گزشتہ24گھنٹے میں کورونا کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ فی الحال ریاست میں کورونا کے پانچ فعال معاملے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کی جانچ کے لئے 65نمونے لئے گئے ۔انھوں نے بتایا کہ تمام ضلعی چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسرز (سی ایم ایچ او) کو اس سلسلے میں ہدایت دی گئی ہے ۔