مدھیہ پردیش میں سیاسی انحراف پر ڈاکٹر نارائنا کا اظہار افسوس

   

حیدرآباد۔ 11 مارچ (سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے مدھیہ پردیش کی سیاست میں انحراف کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار سیاسی جماعتوں کی جانب سے انحراف کی حوصلہ افزائی اور منحرف قائدین کو اپنی پارٹی میں مدعو کرنا بدبختانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انحراف کے واقعات اور ان کی حوصلہ افزائی ملک کے سیاسی نظام کیلئے باعث شرم ہے ۔
جمہوریت اور اصول پسند سیاست کے لیے باعث شرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ انحراف کی حوصلہ افزائی کے ذریعہ منتخب حکومتوں کو کمزور کرنا دراصل جمہوریت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ سیاسی جماعتوں کو اصول پسندی اختیار کرنی ہوگی۔