مدھیہ پردیش میں کمسن کی عصمت ریزی ، ڈرائیور اور کلینر گرفتار

   

راج گڑھ ۔ /27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ میں پیش آئے ایک شرمناک واقعہ میں بس کلینر اور ڈرائیور نے ایک 15 سالہ بچی کی بس کے اندر عصمت ریزی کردی ۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر راجیو اہیرور اور ڈرائیور قدیر خان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب متاثرہ لڑکی اندور میں اپنے بھائی سے ملکر واپس اپنے گاؤں ستھالیہ واپس جارہی تھی ۔ مذکورہ خاطیوں نے لڑکی کو سنسان مقام پر بس روک کر یہ گھناؤنی حرکت انجام دی ۔