مدھیہ پردیش میں 17لاکھ روپئے کے ساتھ دو ہوئے گرفتار‘ حوالہ رقم کا شبہ

,

   

بھوپال۔ مدھیہ پردیش پولیس نے دو لوگوں کو 17لاکھ روپئے نقدی کے ساتھ حراست میں لیا ہے‘

پولیس کو حوالہ کی رقم کا شبہ ہے۔ہنومان گنج پولیس اسٹیشن انچارج مہیندر سنگھ ٹھاکر کے مطابق ہفتہ کے روز پولیس کو جانکاری ملی تھی کہ دو لوگ نقدی کے ساتھ موٹرسیکل پر سوار ہوکر گذر رہے ہیں۔

ان کو پکڑنے کے لئے دو پولیس ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔

ان لوگوں نے موٹرسیکل پر سوار دونوں دھرمیندر سنگھ چوہان اور دھاول کمار پرمار کو 1689500نقدرقم کے ساتھ پکڑ لیا جو سیاہ رنگ کے بیگ میں تھے۔

دونوں ملزمین کا تعلق گجرات سے ہے۔پولیس لائے جانے کے بعد تفتیش کے دوران انہوں نے انکشاف کیاکہ مذکورہ پیسہ وہ بھوپال میں ایک کاروباری سے لے کر اس کو ممبئی لے جارہے ہیں۔

مذکورہ رقم کے متعلق دو قابل تشفی جواب دینے سے قاصر رہے اور پولیس کو اطمینان بخش جواب بھی نہیں دے سکے۔

پولیس نے ضبط شدہ رقم کے متعلق ائی ٹی محکمہ کو جانکاری دی۔ مزید تحقیقات ہنوز جاری ہے۔