مدھیہ پردیش کے مورینا میں حاملہ عورت کی اجتماعی عصمت ریزی‘آگ لگی دی گئی

,

   

متاثرہ خاتون اپنے شوہر پر عصمت ریزی کاالزام لگانے والے ایک عورت کے سمجھوتا کو انجام دینے کے لئے مذکورہ گاؤں گئی تھی


مورینا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں ایک 34سالہ حاملہ عورت کی تین لوگوں نے مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کی اور اس کو آگ لگادی‘ مذکورہ عورت اسپتال میں زندگی او رموت کی جنگ لڑرہی ہے۔

ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ متاثرہ جو80فیصد جھلس گئی ہے‘ گولیار میں زیرعلاج ہے۔ انہو ں نے کہاکہ امباح ٹاؤن سے 3کیلو میٹر کے قریب فاصلے پر چاند کا پورا گاؤں میں جمعہ کے روزیہ واقعہ پیش آیا ہے۔

امباح پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر الوک پرہار نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ متاثرہ خاتون اپنے شوہر پر عصمت ریزی کاالزام لگانے والے ایک عورت کے سمجھوتا کو انجام دینے کے لئے مذکورہ گاؤں گئی تھی۔

مذکورہ اہلکار نے کہاکہ متاثرہ نے تاہم تین لوگوں پر عصمت ریزی کا الزام لگاہے جو اس عورت کے گھر میں موجود تھے۔ بعدازاں تینوں او رملزم عورت نے اس پر تیل چھڑکا اور آگ لگادی۔

انہوں نے کہاکہ ایک ویڈیو پولیس سے شیئر کیاگیا ہے جس میں متاثرہ کو ایک گاڑی میں اسپتال لے جایاجارہا ہے‘ کہا جارہا ہے کہ پہلے اس کی اجتماعی عصمت ریزی ہوئی ہے اور پھر ملزم عورت اور مردوں نے اس کو جلادیاہے۔

پرہار نے کہاکہ عصمت ریزی کے معاملے میں متاثرہ کاشوہر ضمانت پر باہر ہے‘ پولیس کے حوالے یہ ویڈیو کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ جبکہ متاثرہ نے مجسٹریٹ کے پاس اپنا بیان درج کرایا ہے پولیس نے اب تک اس کا بیان ریکارڈ نہیں کیا ہے‘انہوں نے مزیدکہاکہ تحقیقات جاری ہے