مدینہ منورہ صحت مند شہر : ڈبلیو ایچ او

   

ریاض : 2 ۔ اگست ( کے این واصف) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مدینہ کو ’صحت مند شہر ‘ کے طور پر تسلیم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اسلام کے دوسرے مقدس ترین مقام نے 80 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے ایک تقریب کے دوران وزیرِ صحت فہد الجلاجل سے عالمی ادارہ صحت کا ایکریڈشن سرٹیفکیٹ وصول کیا اور کہا کہ یہ منظوری مملکت کے لوگوں کے معیارِ زندگی بڑھانے کیلئے قیادت کی لگن کی مثال ہے۔
انہوں نے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک اہم ڈیولپمنٹ ماڈل کے طور پر مدینہ کی جاری تبدیلی پر زور دیا۔جدہ کے بعد مدینہ منورہ نے مشرق وسطی کے دوسرے سب سے بڑے صحت مند شہر کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے