مدینہ منورہ کے قریب بس حادثہ ، 35 جاں بحق

,

   

ریاض۔17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) 35 غیر ملکی ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے جبکہ ایک بس دوسری بھاری گاڑی سے مدینہ منورہ کے قریب ٹکراگئی۔ سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے بموجب یہ حادثہ چہارشنبہ کی شام پیش آیا جبکہ ایک خانگی چارٹرڈ بس ایک بھاری بھاری گاڑی سے مغربی شہر کے قریب ٹکرا گئی۔ مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان کے بموجب سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے نے خبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ 3 عرب اور ایشیائی معتمرین مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ جارہے تھے، مقامی ذرائع ابلاغ کے بموجب جس میں بس کو شعلہ پوش دکھایا گیا ہے اور بس کی کھڑکیاں تباہ ہوچکی ہیں۔ یہ خبر دی گئی کہ زخمیوں کو الحمنا ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ ایس پی اے کے بموجب عہدیداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ روزنامہ عکاظ کے بموجب متاثرین کی مملکت کی جانب سے بازآبادکاری کی جارہی ہے جو اس حادثہ میں زندہ بچ گئے ہیں۔ یہ افراد عمرہ ادا کررہے تھے۔ اس سے کم تعداد میں معتمرین مسلمانوں کے مقدس مقامات جو سمجھا جاتا ہے کہ سال بھر عمرہ کا سفر کرتے رہتے ہیں، بس میں بھی موجود تھے۔ جاریہ سال تقریباً 25 لاکھ مسلمانوں نے دنیا بھر سے 16 اگست کو سعودی عرب کا سفر کرتے ہوئے سالانہ حج کی سعادت حاصل کی جو اسلام کے ستونوں میں سے ایک ہے۔ حج اور عمرہ مرکز مکہ معظمہ میں ہے اور اس کے اطراف پہاڑ ہیں، وادیاں بھی ہیں۔ مغرب میں مملکت ہے لیکن مسلمانوں کا دوسرا مقدس شہر مدینہ منورہ ہے۔ گزشتہ سال ایک تیز رفتار ٹرین کا افتتاح عمل میں آیا جو مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کو مربوط کرتی ہے۔ شہزادہ فیصل بن سلمان گورنر مدینہ منورہ نے کہا کہ سفر کا وقفہ صرف ڈھائی گھنٹے ہوگا۔ انہوں نے حادثے میں مہلوک افراد کے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ مہلوکین کی شہریت ہنوز نامعلوم ہے لیکن وزیراعظم ہند نریندر مودی بھی اپنا پیام تعزیت روانہ کرچکے ہیں۔ خبر کے بموجب ایک بس حادثہ سعودی عرب کے شہر مکہ معظمہ کے قریب پیش آیا۔ مہلوکین کے سوگوار ارکان خاندان دعاگو ہیں اور زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے دعا کی جارہی ہے۔