مذہب، اسلام متنازعہ بیان پر کیرالا بی جے پی صدر کیخلاف کیس درج

   

تھرواننتاپورم 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا پولیس نے مذہب اسلام کے خلاف زہر افشانی کرنے پر صدر کیرالا بی جے پی پی ایس سریدھرن پلائی کے خلاف ایک کیس درج کرلیا۔ سی پی آئی (ایم) لیڈر وی سیون کٹی کی درخواست پر آئی پی سی کی دفعہ 153 اور 153A کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بیان کے مطابق 14 اپریل کو آمنگل حلقہ اسمبلی بی جے پی امیدوار شوبھا سریندرن کے انتخابی جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے سریدھر نے بالاکوٹ فضائی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے مذہب اسلام اور مسلم کمیونٹی کے خلاف زہر افشانی کی تھی۔