مذہبی تبدیلی پر سیاست ملک کو نقصان پہنچارہی ہے۔ مایاوتی

,

   

لکھنو۔ بی جے پی سربراہ مایاوتی نے کہاکہ مذہبی تبدیلی کے حوالے سے ملک میں جو ہنگامہ کھڑا کیاجارہا ہے وہ نامناسب اورپریشان کن ہے۔ انہوں نے ہندی میں ایک ٹوئٹ کیا او رکہاکہ ”جوکچھ بھی زبردستی کیاجاتا ہے توہ ہر چیز خراب ہے۔

خراب مقصد سے کسی کا مذہب تبدیل کرنا اور زبردستی اس کو اس کا مذہب تبدیل کرانا دونوں ہی غلط ہیں“۔ انہوں نے کہاکہ ”لہذا ضروری ہے کہ صحیح نقطہ نظر سے اس کوموضوع کو ہمیں سمجھنا ہوگا۔

اس مسئلے پر بنیادی پرست سیاست سے صرف ملک کو نقصان ہوگا“۔

اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں کرسمس کے موقع پر خصوصیات کے ساتھ عیسائیوں کو مبارکباد دی او رکہاکہ”ہمارے جمہوری ائین کے تحت ملک کے دیگر مذہب کے لوگوں کی طرح‘ یہ لوگ(عیسائی)بھی اپنی زندگی خوشی‘ امن اور خوشحالی سے گزار سکیں۔ ایسی میری خواہش ہے“۔