مراقش میں انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت

   

الصویرہ: شمالی افریقی ملک مراقش کے ایک ساحلی شہر میں انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ لگ بھگ 142,000 تا 150,000 سال پرانے ہیں۔ مراقش میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایسے زیورات ڈھونڈ نکالے ہیں جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات ہیں۔ یہ دریافت مراقش کے ساحلی شہر الصویرہ کے بزمون غاروں میں ہوئی۔ ماہرین آثار قدیمہ کو ایسی سیپیاں ملی ہیں، جنہیں امکانی طور پر گلے کے ہاروں اور ہاتھ کے کنگن یا کڑے میں استعمال کیا گیا تھا۔ماہر آثار قدیمہ عبدل جلیل بوزوگر کے مطابق مذکورہ سیپیاں لگ بھگ 142,000 تا 150,000 سال پرانی ہیں۔