مراٹھواڑہ میں کورونا کے 94 نئے کیسز

   

اورنگ آباد : مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 94 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اورتین مریضوں کی موت ہوگئی۔ طبی احکام نے بدھ کے روزیہ اطلاع دی۔مراٹھواڑہ کے تمام ضلعی صدرمقامات سے جمع کی گئی تفصیلات کے مطابق خطے کے تمام آٹھ اضلاع میں سے بیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں 41 نئے کیسزسامنے آئے اور ایک مریض کی موت ہو گئی ۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 13 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔ وہیں جالنہ میں تین نئے کیسز اور ایک موت درج کئے گئے ۔