ممبئی: ممبئی میں مراٹھی زبان پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے ۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے جمعرات کو اسمبلی میں واضح کیا کہ مراٹھی ممبئی اور مہاراشٹرا کی زبان ہے اور یہاں رہنے والے ہر فرد کو اسے سیکھنا اور بولنا چاہیے ۔ ان کا یہ بیان شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن اسمبلی بھاسکر جادھو کی جانب سے آر ایس ایس کے سینئر لیڈر سریش بھیا جی جوشی کے ایک متنازعہ بیان پر حکومت کا موقف طلب کرنے کے بعد آیا۔آر ایس ایس لیڈر سریش بھیا جی جوشی نے کہا تھا کہ ممبئی آنے والے کسی شخص کے لیے ضروری نہیں کہ وہ مراٹھی سیکھے ۔