مراکش میں زلزلہ: پی ایم مودی نے 296 ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا، کہا- ہندوستان ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے

   

نئی دہلی: افریقی ملک مراکش آج صبح شدید زلزلے سے لرز اٹھا۔ 6.8 شدت کے زلزلے نے یہاں کافی تباہی مچائی ہے۔ اس واقعے میں 296 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے زلزلے سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ ملبے تلے دب گئے۔ اب تک 296 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔ مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔