نئی دہلی ۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر اور وکیل اشونی کمار اپادھیائے نے آج دہلی ہائیکورٹ میں ایک درخواست پیش کی کہ مرد اور عورت کی شادی کی حد عمر یکساں کی جائے ۔ انہوں نے خواتین کی 18سال حد عمر کو ناانصافی پر مبنی قرار دیا جبکہ مرد کی عمر 21سال مقرر ہے اور یہ فرق دراصل ایک مخصوص پدریائی ذہن کی عکاظ ہے۔