مرشد آباد میں رام نومی جلوس پر حملہ بی جے پی نے کرایا: ممتابنرجی چیف منسٹر مغربی بنگال کارائے گنج میں انتخابی ریالی سے خطاب

,

   

کولکاتہ:مغربی بنگال کے مدناپور اور مرشدآباد میں رام نومی کے جلوسوں پر ہوئے حملوں میں بی جے پی کا ہاتھ ہے اور یہ منصوبہ بند تھا۔ یہ دعویٰ مغربی بنگال کی چیف منسٹرممتا بنرجی نے رائے گنج میں ایک ریالی سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرشد آباد ضلع میں تشدد کی سازش پہلے سے تیار کی گئی تھی اور اس میں بھگوا پارٹی کے لوگ شامل ہیں۔ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ آپ کو پتہ ہے پرسوں بی جے پی نے ہی حملہ کیا تھا۔ اس واقعہ میں پولیس زخمی ہوئی ہے۔ ایک مذہب والوں کے سر پھوڑے گئے ہیں۔ بی جے پی ایم ایل اے اپنے ساتھ تشدد برپا کرنے والوں کو لائے تھے۔ انہوں مزید نے کہا کہ مرشدآباد میں رام نومی شوبھا یاترا کے دوران دھماکہ بھی ہوا جس کی زد میں ایک خاتون آ گئی۔ یہ سب کچھ منصوبہ بند تھا۔ رام نومی کے ایک دن پہلے ہی مرشدآباد کے ڈی اائی جی کو ہٹا دیا گیا تاکہ بی جے پی کے لوگوں کو تشدد بھڑکانے کا موقع مل سکے۔واضح رہے کہ مغربی بنگال کے مشرقی مدنا پور میں رام نومی جلوس کے دوران پتھراؤ میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ چہارشنبہ کی رات جب رام نومی کا جلوس ایگرا کے کالج موڑ سے گزر رہا تھا تو کچھ لوگوں نے اس پر پتھراؤ کیا۔ فی الحال اس معاملے میں چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سے قبل مرشد آباد میں چہارشنبہ کو رام نومی کے جلوس میں پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں تقریباً 20 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اپوزیشن اتحاد اقتدار میں آیا تو آسام سے این آر سی ختم کر دیں گے: ممتا گوہاٹی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے روز ایک بار پھر کہا کہ اگر اپوزیشن اتحاد مرکز میں اقتدار میں آتا ہے تو وہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو منسوخ کرنے کے علاوہ آسام سے قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کو ختم کر دے گا۔ممتا بنرجی نے آسام کے سلچر میں ترنمول کانگریس کے لوک سبھا امیدوار رادھے شیام بسواس کی حمایت میں ایک ریلی میں کہا، ’’بی جے پی نے سی اے اے اور این آر سی کے نام پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ پورے ملک نے دہلی، گوہاٹی، سلچر وغیرہ میں افراتفری دیکھی۔ انہوں نے (بی جے پی) عام لوگوں پر بہت سے مظالم کیے ہیں۔ اگر ہم اقتدار میں آئے تو سی اے اے اور این آر سی کو ختم کر دیں گے۔‘‘آسام ملک کی واحد ریاست ہے جہاں پہلی بار 1951 میں مرتب کردہ این آر سی کو سپریم کورٹ کے حکم پر اگست 2019 میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بنگال کے وزیر اعلیٰ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں جمہوریت کو خطرے کا سامنا ہے اور اگر وزیر اعظم نریندر مودی تیسری مدت کے لیے اقتدار میں آتے ہیں تو وہ ملک میں سب کو تباہ کر دیں گے- مایاوتی نے امیدوار کو ہی پارٹی سے نکال دیا لکھنو: بہوجن سماج پارٹی نے چہارشنبہ کے روز جھانسی۔للت پور لوک سبھا سیٹ سے اپنے امیدوار راکیش کمار کشواہا باروا کو اس اعلان کے ٹھیک آٹھ دن بعد ہی ڈسپلن شکنی کے الزام میں پارٹی سے نکال دیا۔ اس کے علاوہ ضلع صدر جے پال اہیروار کو بھی ہٹا کر بی کے گوتم کو نیا ضلع صدر مقرر کیا گیا ہے۔ بے دخلی کا اعلان نو تعینات ضلعی صدر کی جانب سے شام کو جاری کیا گیا ہے۔کیلاش پال کو ڈویژنل انچارج کے عہدے سے ہٹا کر للت پور کا ضلع انچارج بنایا گیا ہے۔ نئے امیدوار کا ابھی اعلان نہیں ہوا۔ طویل انتظار کے بعد بہوجن سماج پارٹی نے 9 اپریل کو جھانسی-للت پور لوک سبھا سیٹ سے راکیش کشواہا باروا کو اپنا امیدوار قرار دیا تھا۔ یہ اعلان بندیل کھنڈ کے چیف کوآرڈینیٹر لالہ رام اہیروار نے ورکرز کانفرنس میں کیا۔اس دوران دونوں ڈویژنل انچارج کیلاش پال اور بی ڈی پھولے، ضلع صدر جے پال اہیروار موجود تھے۔