نئی دہلی : صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو رکھشا بندھن کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔مرمو نے ٹویٹ کیا کہ بھائی اور بہن کے اٹوٹ بندھن، پیار اور اعتماد کی علامت رکشا بندھن کے پرمسرت موقع پر میں اہل وطن کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ میں تمنا کرتی ہوں کہ یہ تہوار ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی لائے اور خواتین کی عزت میں اضافہ کرے ۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ عوام کو رکھشا بندھن کی مبارکباد پیش کی۔
رکھشا بندھن پر سونیا،راہول کی مبارکباد
نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے ہم وطنوں کو رکھشا بندھن کی مبارکباد دی ہے ۔اپنے مبارکباد کے پیغام میں، سونیا گاندھی نے جمعرات کو کہا ‘‘رکشا بندھن ہمارے معاشرے میں بھائیوں اور بہنوں کے درمیان ایک دوسرے کے لیے احترام، پیار اور قربت سے بھرے اٹوٹ بندھن کا اظہار کرتا ہے ۔ میں رکھشا بندھن کے پرمسرت موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔راہول نے کہا کہ بھائی اور بہن کے مقدس رشتے کے سب سے خوبصورت دن پر، آج ملک بھر میں راکھی کا تہوار بڑے دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے ۔ رکھشا بندھن کے پرمسرت موقع پر تمام ہم وطنوں کو میری جانب سے تہہ دل سے مبارکباد۔ بھائی بہن کی محبت ہمیشہ قائم رہے ۔