مرمو بدھ کو نیشنل پنچایت ایوارڈپیش کریں گی

   

نئی دہلی : صدرجمہوریہ دروپدی مرمو چہارشنبہ کو ایک تقریب میں قومی پنچایت ایوارڈ پیش کریں گی۔پنچایتی راج وزارت نے سال 2022-2023 کیلئے باوقار قومی پنچایت ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا ہے ۔ یہ ایوارڈز زمینی سطح پر جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں ملک بھر میں پنچایتی راج اداروں کی مثالی کوششوں کو تسلیم کرکے بہترین معیار کے طور پر کام کرتے ہیں۔