مرکزی جلوس اربعین کا پرامن اختتام

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب غلام پنجتن معتمد نشر و اشاعت مرکزی انجمن ماتمی گروہان کی اطلاع کے بموجب مرکزی جلوس اربعین منجانب مرکزی انجمن ماتمی گروہان زیر صدارت صدر مرکزی انجمن ماتمی گروہان سید حقائق علی خاں عابدی ( عباس نواب ) زیر نگرانی مرکزی انجمن ماتمی گروہان جو 28 ستمبر 2021 کو کوٹلہ عالیجاہ مسجد جعفری سے برآمد ہو کر الاوہ سرطوق مبارک ، دارالشفاء پر اختتام پذیر ہوا ۔ 22 انجمنیں اور گروہان اس مرکزی جلوس میں شرکت کیے ہیں اور ماتم کا نذرانہ پیش کیا ۔ پرانی حویلی پر حسب روایت دونوں علم مبارک کو ملایا گیا۔ مرکزی انجمن ماتم گروہان تمام عزا دار ، ماتم دار خاص طور سے وہ خواتین نے علم مبارک کی زیارت کی ۔ مرکزی انجمن ماتمی گروہان حکومت تلنگانہ کے چیف منسٹر جناب کے سی آر ، وزیر بلدیہ جناب کے ٹی راما راؤ ، ہوم منسٹر جناب محمود علی ، بیرسٹر اسد الدین اویسی کے علاوہ ارکان اسمبلی اکبر الدین اویسی ، ممتاز خاں احمد ، جناب احمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی یاقوت پورہ ، جناب ریاض الحسن آفندی ایم ایل سی ، جناب انجنی کمار آئی پی ایس ، کمشنر پولیس حیدرآباد ، جناب ایس بی چوہان آئی پی ایس ، ایڈیشنل کمشنر ، ڈاکٹر گجا راؤ بھوپال ، آئی پی ایس ، جناب محمد رفیق ایڈیشنل ڈی سی پی ، جناب بی آنند اے سی پی ، میرچوک ، جناب علمدار والا جاہی ، جناب سہیل قادری ، محکمہ بلدیہ ، محکمہ آبرسانی ، محکمہ برقی ، والینٹرس ، حسینی منچ ، لبیک یا حسین دستہ ، حسینی اسکاؤٹ اور جو اس مرکزی جلوس اربعین اور محرم میں عزا داری کا تعاون کیے ہیں ان کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتی ہے ۔۔