مرکزی حکومت ایندھن پر 68 فیصد ٹیکس لیتی ہے، پھر بھی ریاستیں ذمہ دار ہیں راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر حملہ

   

نئی دہلی: حالیہ دنوں میں پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن پارٹیاں مسلسل مرکزی حکومت کو گھیر رہی ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر اس معاملے پر مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے طنز کیا کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لیے ریاست کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے، جب کہ ایندھن کے تمام ٹیکسوں کا 68% مرکز وصول کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں پر الزام لگاتی رہی ہے کہ یہ ریاستیں اپنے طور پر پٹرول ڈیزل پر VAT میں کمی نہیں کر رہی ہیں راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ایندھن کی زیادہ قیمتیں – ریاست کی غلطی، کوئلے کی کمی – ریاست کی غلطی، آکسیجن کی کمی – ریاست کی غلطی۔ ایندھن کے تمام ٹیکسوں کا 68% مرکز کے ذریعہ جمع کیا جاتا ہے۔ پھر بھی وزیراعظم ذمہ داری سے گریز کرتے ہیں۔ مودی کی وفاقیت اتحادی نہیں ہے۔