مرکزی حکومت تعاون کرے یا نہ کرے میٹرو ریل کے دوسرے مرحلے کی توسیع کا عزم : کے ٹی آر

   


ایم ایم ٹی ایس دوسرے مرحلے کی توسیع کے لیے 200 کروڑ روپئے جاری کرنے چیف منسٹر کی محکمہ فینانس کو ہدایت
حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ میٹرو ریل کی توسیع کے دوسرے مرحلے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ۔ ایم ایم ٹی ایس ٹرین کی توسیع کے لیے 200 کروڑ روپئے جاری کرنے کی چیف منسٹر کے سی آر نے محکمہ فینانس کو احکامات جاری کئے ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ میٹرو ریل کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کرنے کے لیے مرکز سے مالی تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ وہ امید کرتے ہیں اس معاملے میں مرکزی حکومت تلنگانہ حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی ۔ مرکزی حکومت تعاون کرے یا نہ کرے ۔ جس طرح پہلے مرحلے کی میٹرو ریل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح دوسرے مرحلے کے کاموں کو مکمل کیا جائے گا ۔ بی ایچ ای ایل تا لکڑی کا پل 26 کلو میٹر تک اور ساتھ ہی ناگول تا ایل بی نگر 5 کلو میٹر تک اس کے علاوہ مائنڈ اسپیس تا شمس آباد ایرپورٹ 32 کلو میٹر تک نئی میٹرو ریل چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو نقصان پہونچا ہے ۔ مرکزی حکومت بھی مالی تعاون سے انکار کررہی ہے ۔ ان دونوں وجوہات کے باعث میٹرو ریل کی توسیع میں تاخیر ہوئی ہے ۔ دوسرے مرحلے کی توسیع تلنگانہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کونڈا پور میں تعمیر ہونے والا فلائی اوور آئندہ 9 یا 10 ماہ میں عوام کو دستیاب ہوجائے گا ۔ وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ شہر حیدرآباد تیزی سے توسیع ہورہا ہے ۔ بڑھتی ہوئی آبادی کو معقول ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔ ن