مرکزی حکومت کی اسکالر شپ اقلیتی امیدواروں سے درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی پری میٹرک ، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالر شپس کیلئے اقلیتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ تینوں اسکالر شپس کیلئے 20 جولائی سے آن لائن درخواست فارم کی اجرائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ پری میٹرک اسکالر شپ کیلئے 30 ستمبر جبکہ پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالر شپ کیلئے 31 اکٹوبر آخری تاریخ ہے۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم کے مطابق پری میٹرک اسکالر شپ کے تحت پہلی تا دسویں جماعت اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کیلئے 11 ویں تا پی ایچ ڈی سرکاری مسلمہ اور خانگی کالجس کے طلبہ درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ میرٹ کم مینس اسکالر شپ انڈر گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ سطح پر ٹیکنیکل اور پیشہ ورانہ کورسیس کیلئے دی جاتی ہے۔ آن لائن درخواست فارم نیشنل اسکالر شپ پورٹل www.scholorships.gov.in پر داخل کی جاسکتی ہے۔ اس کیلئے ویب سائیٹ www.minorityaffairs.gov.in پر لنک فراہم ہے۔ امیدواروں کو آن لائن درخواستوں کے ادخال میں ترمیم کی گنجائش نہیں ہے لہذا انہیں احتیاط سے درخواست کو پُر کرنا چاہیئے۔ مرکز کی جانب سے ریاستوں کو الاٹ کردہ نشانہ کے مطابق طلبہ کا انتخاب کیا جائیگا۔ ایسے طلبہ جنہوں نے گزشتہ سال مرکز کی اسکالر شپ حاصل کی ہے وہ موجودہ اپلیکیشن آئی ڈی کے ذریعہ رینول کی درخواست دے سکتے ہیں۔ر