مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکتوبر (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الثانی 1444 ھ بتاریخ 26 اکتوبر بروز چہارشنبہ 5.30 بجے شام بمقام خانقاہ کامل ، آستانہ شطاریہ ، دبیرپورہ حیدرآباد زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا ۔ معززاراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبر 24521099/ 24513246/ 24576832 پر یا موبائیل نمبرات 9000008138/ 9866112393/ 9391964951 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جا سکے۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو۔