مرکزی وزیردفاع نرملا سیتارامن کا دورہ اُری

,

   

سرجیکل اسٹرائیک کی ٹیم سے ملاقات ، وزیردفاع کے ہمراہ ہونا اعزاز سے کم نہیں : فلمی ٹیم کا تاثر
نئی دہلی ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع نرملا سیتارامن نے ’’اری سیکٹر کی سرجیکل اسٹرائیک‘‘ ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی۔ وہ یوم فوج کے موقع پر آج یہاں پہنچی تھیں۔ فلمی ستارے وکی کوشل، یامی گوتم، ہدایت کار آدتیہ دھر اور فلمساز رانی اسکرو والا ان کے ہمراہ تھے۔ ان کی ملاقات سربراہ فوج جنرل بپن راوت کی قیامگاہ پر ایک تقریب کے دوران ہوئی۔ نرملا سیتارامن نے بعد میں اپنے ٹوئیٹر پر فلمی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے اس کے بارے میں کئی اچھی باتیں سنی ہیں۔ سربراہ فوج بپن راوت کی قیامگاہ پر یوم فوج تقریب کے دوران سرجیکل حملوں کی ٹیم کی ملاقات فلمی ٹیم سے ہوئی۔ اس موقع پر کئی اچھی باتیں سننے اور دیکھنے کو ملی۔ قدوس، رانی اسکرو والا، آدتیہ دھر فلم، کے وکی کوشل اور یامی گوتم اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے شخصی طور پر مرکزی وزیرداخلہ کے ساتھ ٹوئیٹر پر اپنی تحریری شائع کیں اور سربراہ فوج کے مکان پر تقریب ’’یوم فوج‘‘ کی تفصیلات شائع کیں۔ اداکاروں نے کہا کہ انہیں فخر کا احساس ہوتا ہے کہ وہ مرکزی وزیردفاع کے ہمراہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سے ملاقات اعزاز سے کم نہیں۔ کوشل نے یہ بات سیتارامن کے ٹوئیٹر پر شائع شدہ پیغام کے جواب میں کہی۔ انہوں نے اظہارتشکر کیا کیونکہ انہوں نے وزیردفاع کے حوصلہ افزائی کے الفاظ سنے تھے۔ ٹوئیٹر پر گوتم نے اظہارتشکر کیا۔ یہ فلم 2016ء کے ہندوستانی فوج کی سرجیکل حملوں سے متعلق ہے جو پاکستان کی سرزمین پر اری سیکٹر میں حملہ کے ردعمل کے طور پر کئے گئے تھے اور ان حملوں میں 17 فوجی ارکان عملہ شامل تھے۔ پریش راول اور موہت رائنا کی فلم ’’اری‘‘ 11 جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جاچکی ہیں۔