مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کو راہول گاندھی کی نیک خواہشات

   

نئی دہلی ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی جو علاج کیلئے امریکہ روانہ ہوچکے ہیں ، عاجلانہ صحت یابی کی نیک خواہشات پیش کیں۔ راہول گاندھی نے جیٹلی کو نیک خواہشات روانہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی کانگریس پارٹی ان کے ساتھ اس مصیبت کے وقت میں شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں۔ 66 سالہ جیٹلی کے گردے کی پیوندکاری کا آپریشن گزشتہ سال ایمس میں کیا گیا تھا۔