جدہ (عارف قریشی) ۔ 10 نومبر (ایجنسیز) ہندستانی وزیر برائے اقلیتی امور اینڈ پارلیمنٹری امور عزت مآب کرن رجیجو نے جدہ سعودی عرب کا سرکاری دورہ 6 تا 9 نومبر2026 تک کیا۔ ان کے ہمراہ محمد افضل جوائنٹ سکریٹری حج منسٹری آف اقلیتی امور بھی موجود تھے۔ وزیر کرن رجیجو نے 9 نومبر کوہندوستانی عازمین حج 2027 کے حج کوٹہ ایک لاکھ75 ہزار 25 کیلئے سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ عزت مآب ڈاکٹر توفیق بن فوزان العربیہ سے جدہ میں معاہدہ پر دستخط کیے۔ ہندوستانی وزیر نے سعودی عرب کے وزیر سے 2027 کے حج کے انتظامات کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے بات چیت کی۔ سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ عزت ماب ڈاکٹر توفیق بن فوزان العربیہ نے ہندوستانی وزیر کو بتایا کہ ہماری سعودی حکومت 2027 کے حج کی تیاریوں کے سلسلے میں عازمین حج کی سہولت کیلئے طبی، حفاظت رہائش، طعام اور ٹرانسپوٹیشن کے علاوہ دوسرے ضروری انتظامی کارکردگی کو بہتر سے بہتر انجام دینے کیلئے کوشش کا آغاز کردیا ہے۔