مرکزی وزیر کشن ریڈی کو ایودھیا میں دیپوتسو میں شرکت کی دعوت

   

حیدرآباد 31 اکٹوبر : مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی کو چیف منسٹر یو پی آدتیہ ناتھ نے 3 نومبر کو ایودھیا میں ہونے والے دیپوتسو میں شرکت کیلئے مدعو کیا ہے ۔ یہ تقریب دیوالی کے موقع پر منعقد ہو رہی ہے ۔ اترپردیش میں حکام کی جانب سے سارے شہر ایودھیا میں 12 لاکھ دیپ جلانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ حکام کی جانب سے رام کی پیڑی گھاٹ پر جملہ 9 لاکھ دئے جلائے جائیں گے ۔ یہ ایودھیا میں دریائے سرجو کے کنارے واقع ہے ۔ مابقی تین لاکھ دئے شہر بھر میں لگائے جائیں گے ۔ اس موقع پر شہر میں مختلف کلچرل پروگرامس کے انعقاد کا بھی منصوبہ ہے ۔ آدتیہ ناتھ نے جی کشن ریڈی کو ان تقاریب میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔