مرکز میں ایل جے پی، این ڈی اے کا حصہ ہے :چراغ

,

   

پٹنہ : بہار میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) سے الگ ہوکر اس بار اسمبلی انتخاب لڑچکی لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے پھر دعویٰ کیا کہ مرکز میں ان کی پارٹی این ڈی اے کا حصہ ہے اور آگے بھی بنی رہے گی ۔جموئی ( محفوظ ) سے رکن پارلیمنٹ پاسوان نے اسمبلی انتخابی نتائج کے بعد بدھ کو یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ تنہا انتخاب میں اتری ان کی پارٹی کو قبل کے انتخاب کے مقابلے اس بار ووٹوں کا فیصد زیادہ ملا ہے ۔ پارٹی کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے ۔ اس بار اسمبلی انتخاب میں بھارتیہ میں بی جے پی کو فائدہ پہنچانا اور جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کو نقصان پہنچانا ہی ان کا ہدف تھا ۔ ان کی پارٹی اپنے مقصد میں کامیاب رہی ہے ۔مسٹر پاسوان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مرکز میں ان کی پارٹی این ڈی اے کا حصہ ہے اور آئندہ بھی حصہ بنی رہی گی ۔ سال 2025 کے اسمبلی انتخاب میں ان کی پارٹی پورے دم خم سے انتخاب لڑے گی ۔ وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار کو مبارک باد دینے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ بہار ہونے کے ناطے وہ مسٹر کمار کو ضروری مبارک باد پیش کریںگے لیکن مبارک باد کے اصل مستحق بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔جن کو بہار کی عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ۔مسٹر پاسوان نے اس سے قبل پارٹی کی شکست کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ سبھی ایل جے پی امیدوار بغیر کسی اتحاد کے تنہا اپنے دم پر شاندان انتخاب لڑے ، پارٹی کا ووٹ شیئر بھی بڑھا ہے ۔ ایل جے پی اس انتخاب میں بہار فرسٹ ، بہاری فرسٹ کے عزم کے ساتھ گئی تھی ۔ پارٹی ہر ضلع میں مضبوط ہوئی ہے ۔ اس کا فائدہ پارٹی کو مستقبل میں ملنا یقینی ہے ۔واضح رہے کہ اسمبلی انتخاب کے نتائج اب آچکے ہیں ۔ ریات ست میں ایک بار پھر سے این ڈی اے کی حکومت واپس ہوگئی ہے ۔ سیٹوں کے معاملے میں این ڈی اے میں بی جے پی کو جہاں فائدہ ہوا ہے وہیں جے ڈی یو کو نقصان ہواہے ۔