مرکز پہلے روہنگیا اور بنگلہ دیشی دراندازوں سے متعلق عرضی پر جواب داخل کرنے کے بعد سماعت کی تاریخ دیں گے :سی جی آئی

,

   

نئی دہلی: روہنگیا اور بنگلہ دیشی دراندازوں سمیت تمام غیر قانونی مہاجرین کو ایک سال کے اندر واپس بھیجنے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت اس معاملے میں جواب داخل کرتی ہے تو وہ سننے کے لیے تیار ہیں۔ چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا کہ مرکز کا جواب داخل ہونے کے بعد وہ سماعت کی تاریخ دیں گے۔ دراصل، بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے نے گزشتہ سال مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی میں اس نے مرکز اور تمام ریاستوں کو ایک سال کے اندر اندر تمام غیر قانونی تارکین بشمول روہنگیا اور بنگلہ دیشی دراندازوں کا سراغ لگانے، حراست میں لینے اور ملک بدر کرنے کی ہدایت مانگی ہے۔