مرکز کا منصوبہ رسائی۔ اس ہفتہ جموں اور کشمیر جائیں گے 36وزراء۔

,

   

اس ہفتہ طویل دور ے کی شروعات بروز ہفتہ سے ہوگی‘ جس میں جموں اورکشمیر دونوں کے مختلف اضلاعوں میں منسٹر دیکھائی دیں گے

نئی دہلی۔ یونین منسٹر امیت شاہ کی جانب سے ایک پہل کے گئی شروعات میں ان کے ساتھی وزرا جموں اور کشمیر کا اس ہفتہ کے آخر میں دور کریں گے اور ترقیاتی پالیسیوں کے متعلق لوگوں سے بات کریں گے اس کے علاوہ5اگست کے روز حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے قدم جسمیں ارٹیکل370کی برخواستگی کے ساتھ ریاست کو د و مرکز کے زیر اقتدار علاقوں میں تقسیم کرنے کے اقدام کے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔

مقرر36منسٹران کے یونین ٹریٹری کو دورے کے موقع پر صرف پانچ جی کشن ریڈی‘ روی شنکر پرساد‘ شرپد نائیک‘ نرنجن جیوتی اور رامیش پوکھریال ہی وادی میں خطاب کریں گے۔ جبکہ ماباقی منسٹران جموں کے اضلاعوں کا دورہ کریں گے۔

YouTube video

جموں او رکمشیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم کو 14جنوری کے روز لکھے گئے لیٹر میں مملکتی وزیر برائے داخلی امور جی کشن ریڈی نے کہاکہ ”معزز ہوم منسٹر امیت شاہ جی کی خواہش ہے کہ یونین کونسل برائے منسٹرس کے تمام ممبرس جموں اور کشمیر یونین ٹریٹری کا دورہ کریں‘

جس کا مقصد مرکز کے زیراقتدار جموں او رکشمیر کے تئیں ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بالخصوص پچھلے پانچ مہینوں میں کئے گئے فیصلوں کے متعلق بات کریں گے۔

اس ہفتہ طویل دور ے کی شروعات بروز ہفتہ سے ہوگی‘ جس میں جموں اورکشمیر دونوں کے مختلف اضلاعوں میں منسٹر دیکھائی دیں گے۔ جبکہ ریڈی 22جنوری کے روز گاندیر بل اور اس کے اگلے روز منی گام کا دورہ کریں گے‘

مرکز وزیر قانون روی شنکر پرسا24جنوری کے روز بارہمولہ‘ پوکھریال‘ نائیک اور نرنجن سری نگر میں لوگوں تک رسائی کریں گے۔

مرکزی وزراء کو ای میل کے ذریعہ”پس منظر پر مشتمل مواد“ ارسال کیا گیا ہے جو ترقیاتی سرگرمیوں کے متعلق ہے اور وزراء سے استفسار کیاگیا ہے کہ وہ چیف سکریٹری کو اپنے پروگرام کے متعلق آگاہ کریں تاکہ وہ ”ضروری انتظامات“ مجوزہ دورے کو پرسکون بنانے کے لئے کرسکیں۔