مرکز 15سال پرانی سرکاری گاڑیوں کو اسکراپ کریگی

,

   

نئی دہلی۔ہندوستانی سڑکوں پر سے لاکھوں بوسیدہ سرکاری گاڑیوں کو کم کرنے کے مقصد سے مرکز نے ایک مسودہ اعلامیہ جاری کیاہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ 15سال سے قدیم سرکاری گاڑیوں کے لازمی رجسٹریشن تجدیدنہ کی جائے۔

وزرات سڑک‘ حمل ونقل اورشاہرائیں نے کہاکہ اس کا اطلاق یکم اپریل2023سے ہوگا۔ اس کے علاوہ محکمہ حمل ونقل اور کارپوریشنوں کی بسوں اور گاڑیوں کے لئے بھی یہ لازمی ہوگا کہ وہ 15سال سے قدیم گاڑیوں کو اسکراپ کردیں۔

وزرات نے کہاکہ اعلامیہ کی اجرائی کے اندرون 30یوم مشورے بھی طلب کئے گئے ہیں۔

پچھلے ہفتہ روڈ ٹرانسپورٹ منسٹر نتن گڈکری نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت سے وابستہ تمام گاڑیاں جو 15سالوں سے استعمال میں ہیں انہیں اسکراپ کردیاجائے گا اور اسی سلسلے میں ایک پالیسی ریاستوں کو بھی بھیج دی جائے گی۔

انہوں نے 14ستمبر کے روز ملک کے ہر ضلع میں کم ازکم تین رجسٹرارڈ گاڑیوں کو اسکراپ کرنے کی سہولت پر مشتمل منصوبے کا اعلان کیاتھا۔