مریال گوڑہ میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

   

امکنہ جات اراضی کے پٹہ جات کی حوالگی کا مطالبہ ، عہدیداروں پر لاپرواہی کا الزام
مر یال گوڑہ /30 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )حلقہ اسمبلی مر یال گوڑہ سے تعلق رکھنے والے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے دفتر تحصیل پہنچ کر تحصیلدار انل کمار کے اجلاس کے روبرو امکنہ جات کی فراہمی کیلئے سخت احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور تحصیلدار سے مانگ کی کہ وہ فوری اس مسئلہ کو حل کرتے ہوئے صحافیوں کو اراضی کے پٹہ جات حوالہ کریں ، واضح رہے کہ مقامی رکن اسمبلی این بھاسکر راؤ آر ڈی او چنیا اور تحصیلدار نے صحافیوں کو امکنہ جات کی فراہمی کیلئے برسوں سے چلی آرہی مانگ کو لیکر مر یال گوڑہ کے مضافاتی علاقہ چنہ پلّی کے قریب سروے نمبر 5 میں موجود 3.5 ایکڑ سرکاری اراضی جو پتھروں سے گری ہوئی تھی نشاندھی کرتے ہوئے صحافیوں کے حوالہ کی ، صحافیوں نے جب اسکی صاف صفائی کا کام شروع کیا تو اطراف و اکناف میں موجود افراد نے بغیر دستاویزات اور بغیر قبضہ کئے اپنا دعویٰ پیش کیا ۔ اس موقع پر صحافیوں نے مقامی رکن اسمبلی این بھاسکر راؤ آر ڈی او اور تحصیلدار سے رجوع ہوتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کرنے متعدد بار درخواست کی ، اِن عہد داروں نے صحافیوں کے اس مسئلہ کو حل کرنے تیقن دیا ، لیکن آج تک یہ مسئلہ جوں کا توں رہا ، صحافیوں کا کہنا ہے کہ معلقہ عہد داروں نے جب اس ارضی کو صحافیوں کے حوالہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ارضی پر کسی بھی طرح کا کوئی تنازعہ نہیں ہے ، اس طرح صحافیوں نے ریونیو عہد داروں کی ارضی کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں لا پر واہی کو دیکھتے ہوئے دفتر تحصیل پہنچ کر اس مسئلہ کو فوری حل کرتے ہوئے ارضی پر صحافیوں کو پٹہ جاری کرنے کی حکو مت سے مانگ کی ، اس موقع پر سینئیر جرنلسٹ الحاج خواجہ حمید الدین ، محمد اسلم ، محمد ایوب ، مہیش ، نریندر ریڈی ، خواجہ ناظم الدین ، مندھ سیدلو ، ومشی ، نا گا راجو ، محمد عمر ، محمد رفیق ، نا گا چاری ، بھاسکر ، راما کرشنا ، ارن ، گنیش و دیگر موجود تھے ۔