مریخ پر جمہوریت ہونی چاہئے :مسک

   

واشنگٹن: امریکی کاروباری اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا ماننا ہے کہ نوآبادیات کے بعد مریخ پر براہ راست جمہوریت کے اصول کی حکمرانی ہونی چاہیے ۔مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مریخ پر حکمرانی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مریخ پر رہنے والے فیصلہ کریں گے کہ ان پر کیسے حکومت کی جائے گی۔ میں نمائندہ جمہوریت کے بجائے براہ راست جمہوریت کا مشورہ دیتا ہوں۔