مریض کو باندھنے کا واقعہ، ہاسپٹل مہربند‘ایف آئی آر درج

   

بھوپال8جون (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے شاجا پور ضلع میں ایک پرائیویٹ اسپتال انتظامیہ کے مبینہ طورپر علاج کے پیسے نہیں دینے پر بزرگ مریض کو پلنگ سے باندھنے کے واقعہ کے سلسلہ میں ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے دو ہفتہ میں ضلع انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے ۔کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کے اس واقعہ کے سلسلہ میں شاجا پور ضلع انتظامیہ کو معاملے کی جانچ کے لئے بھی کہا گیا ہے ۔ دو ہفتہ میں رپورٹ میں یہ بھی بتانے کیلئے کہا گیا کہ معمر شخص کو کس بیماری کے سبب شاجاپور کے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا اور اسے کیا کیا دوائیں دی گئیں۔