مریم نواز کی تحویل میں سات دنوں کی توسیع

   

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی احتسابی عدالت نے جیل کی سزاء کاٹ رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی دختر مریم نواز کے ریمانڈ میں مزید سات دنوں کی توسیع کردی ہے تاکہ بدعنوانی معاملات میں ان سے مزید پوچھ گچھ کی جاسکے۔ 45 سالہ مریم نواز پی ایم ایل (این) کی نائب صدر ہیں، کو 8 اگست سے چودھری شوگر ملز معاملہ میں قومی احتسابی بیوریو (NAB) کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔