مزدور گروپوں کے درمیان جھڑپیں، 8 افراد ہلاک

   

میکسکو سٹی :میکسیکو کے وسطی صوبے ہیڈالگو میں ایک سمینٹ فیکٹری میں رقیب مزدور گرپوں کے درمیان تشدد کے واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔ہیڈالگو کے گورنر عمر فایاد نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کروز آزول سیمنٹ فیکٹری میں رقیب مزدور گروپوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ جھڑپ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔ جھڑپوں سے متعلق 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔جھڑپوں کے دوران بعض گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔